تازہ ترین

جرمن وفد کا کراچی چیمبر کا دورہ، تجارتی وسرمایہ کاری مواقعوں کا جائزہ

کراچی (کامرس ڈیسک)جرمن اماراتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اے ایچ کے) کے ایک 19 رکنی وفد نے اے ایچ کے کے سی ای او اولیور اوہمز کی قیادت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) کا دورہ کیا اور بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا انعقاد کیا جس میں کراچی میں تجارت و سرمایہ کاری کے تمام دستیاب مواقعوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی ایم زبیر موتی والا نے بذریعہ زوم شرکت کی جبکہ جرمنی کے قونصل جنرل ہولگر زیگلر، صدر کے سی سی آئی ایم شارق وہرہ، سینئر نائب صدر ایم ثاقب گڈلک، نائب صدر شمس الاسلام خان، سابق نائب صدر محمد ادریس، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنر و امبیسیز لاژن سب کمیٹی کے چیئرمین جنید منڈیا اور کے سی سی آئی کی مینجنگ کمیٹی کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔جرمن اماراتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اے ایچ کے) کے سی ای او اولیور اوہمز نے اس موقع پر کہا کہ جرمن اماراتی چیمبر 1999 میں قائم ہوا اور اس کے مجموعی طور پر 480 کارپوریٹ ممبرز ہیں جن میں زیادہ تر وہ جرمن کمپنیاں ہیں جو متحدہ عرب امارات اور اس خطے میں کام کر رہی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*