جدید آئی ٹی ،سلوشنزکی مدد سے ،پاکستان میں گڈ گورننس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ سرکاری اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کےلئے ایک مربوط ڈیٹا بیس کے قیام کی اشد ضرورت ہے، ای گورننس پلیٹ فارم سے سرکاری تنظیموں کو بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کا موقع ملے گا، ای-گورننس سے شہریوں اور کاروبار میں سہولت ہوگی اور باضابطہ معیشت کو فروغ حاصل ہو گا۔پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ای گورننس میں ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات شعیب صدیقی ، اور وزارت آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی ۔ صدرمملکت عارف علوی نے کہاکہ سرکاری اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک مربوط ڈیٹا بیس کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ای گورننس پلیٹ فارم سے سرکاری تنظیموں کو بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کا موقع ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ای-گورننس سے شہریوں اور کاروبار میں سہولت ہوگی اور باضابطہ معیشت کو فروغ حاصل ہو گا، صدر عارف علوی نے کہاکہ ای -گورننس سے آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا اور شفاف ، جوابدہ اور موثر حکومت ممکن ہو سکے گی۔جدید آئی ٹی سلوشنزکی مدد سے پاکستان میں گڈ گورننس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*