تازہ ترین

ثنا میر کا ایک اور اعزاز، نیشنل گیم چینجر ایوارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو نیشنل گیم چینجر ایوارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے ۔ایشیا سوسائٹی کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام کے مطابق ثنا میر کا نام دیگر 5خواتین کے ساتھ شامل ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام امریکا کے شہر نیویارک میں 24اکتوبر کو کیا جائے گا۔ایشیا سوسائٹی ہر سال اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے والی تمام خواتین ہیں۔ثنا میر نے اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ انہیں کرکٹ کے کھیل میں ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*