تازہ ترین

تنازعات سے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی نقصانات سے پاکستان کو بھی خطرہ

واشنگٹن(م ڈ)بین الاقوامی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس(آئی ای پی )نے اپنی رپورٹ میں واضح کیاہے کہ تنازعات کے شکار ممالک کو ماحولیاتی نقصانات سے بچنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کرنا ہوں گی۔ اس فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ماحولیاتی خطرات میں اضافے سے متعلق اپنی اس دوسری سالانہ رپورٹ میں ممکنہ ماحولیاتی نقصانات کے تناظر میں ایک سو اٹھہتر ممالک کا جائزہ لیا۔ ان میں وہ علاقے اور ممالک شامل ہیں، جہاں تنازعات کی وجہ سے ماحولیاتی مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں۔انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی سالانہ رپورٹ میں خاص طور پر تنازعات کے شکار ملکوں کو لاحق ماحولیاتی نقصانات پر توجہ مرکوز کی گئی ۔اس رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ ایسے علاقوں اور ممالک کو خوراک کی قلت، پینے کے پانی کی کمیابی، آبادی میں اضافے سے پیدا ہونے والے مسائل کا سامنا ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*