تازہ ترین

تمام دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کا روائی کی جائیگی، ضیاءلانگو

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن میں حصہ لینے والی سیکیورٹی ٹیم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ۔ دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا اوراپنی سرزمین پر ان کا خاتمہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا گیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ عوام کے تحفظ اور امن کے لیے فورسز کی کارکردگی باعث اطمینان ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقےضلع بولان میں آب گم کے مقام پر سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے اس دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے  دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جس میں ایس ایم جی، پسٹلز، دھماکہ خیزمواد اور دیگر سامان شامل ہے انہوں نے کہا کہ مارے جانے والےکالعدم تنظیم کے کارندے اکرم زہری، احمداللہ، سکندراورشادی خان شامل ہیں، اور دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔  انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی زیادہ تر پناہ گاہوں  کا صفایا کر دیا ہے اور اب ہمیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں کافی زیادہ بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔”

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*