تازہ ترین

ترکی کی عدالت کا آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم،فلسطین کا خیرمقدم

مقبوضہ بیت المقدس(م ڈ)فلسطینی حکومت نے ترکی کی عدالت کی جانب سے 1934 کے فرمان کو منسوخ کرنے جس کے تحت تاریخی اثاثے آیا صوفیہ کو عجائب گھر میں تبدیل کیا گیا تھاکے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے،فلسطینی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہعدالت کے اس حکم کے بعد آیا صوفیہ کو واپس مسجد کا درجہ ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ صدر طیب ایردوآن نے یونیسکو کے اس عالمی ورثے کو مسجد میں بحال کرنے کی تجویز دی تھی۔آیا صوفیہ بازنطینی عیسائیوں اور مسلمان سلطنت عثمانیہ کا اہم تاریخی مرکز ہونے کے علاوہ ترکی آنے والے سیاحوں کے لیے معروف ترین مقام ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن نے فیصلے کی تصدیق کے فرمان پر دستخط کر دیے ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جس تصفیے کے مطابق آیا صوفیہ کو مسجد کا درجہ دیا گیا تھا اس کے تحت اس کو مسجد کےعلاوہ استعمال کرنا قانونی نہیں ہے۔فلسطینی حکومت نے ترکی کی عدالت کی جانب سے 1934 کے فرمان کو منسوخ کرنے جس کے تحت تاریخی اثاثے آیا صوفیہ کو عجائب گھر میں تبدیل کیا گیا تھاکے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*