ترقی کےلئے جس کا کام اسی کو ساجھے کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہوگا ‘ ثنا

لاہور(شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے جس کا کام اسی کو ساجھے کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہوگا ،کسی بھی شعبے میں عروج اور زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں اس لئے مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں ثنا فخر نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے طویل عرصے تک عروج دیکھا ہے ، آج حالات مختلف ہیں لیکن ہمیںمایوس ہونے کی بجائے اپنی خامیوں کو تلاش کرکے ان کا تدارک کرنا چاہیے ۔ کسی بھی شعبے میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہر فن مولا ہوتے ہیں ،ہمیں فلم انڈسٹری میں جس کا کام اسی کو ساجھے کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہوگا او رسب اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*