تازہ ترین

ترقیاتی کام اب زمین پر نظر آرہے ہیں، میر سلیم کھوسہ

نصیرآباد(آئی این پی ) صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ مانگی ڈیم کا واقعہ انتہائی افسوس ناک دلخراش واقعہ ہے جتنا افسوس کیا جائے کم ہے مگر بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین اس واقعے کو تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ موجودہ حکومت کی خامیامیوں کی وجہ سے ہوا ہے ہمارے پڑوسی ملک نے ہمیشہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے لیے حیلے وسیلے ڈھونڈے ہیں ۔اپنے جاری کردی بیان میں میرسلیم خان کھوسہ نے کہاکہ ہمارے پولیس اور لیویز نے بھی اس صوبے کے لیے شہادتیں دی ہیں۔اپوزیشن بلاوجہ تنقید کررہی ہے حکومت پر پریشر ڈال کر سیاست کر رہی ہے بلوچستان میں ہمارے بڑے بھی ممبر بلوچستان اسمبلی رہ چکے ہیں ہم نے صوبے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے بلوچستان میں جو ترقی ہورہی ہے وہ کسی کو ہضم نہیں ہورہی ہے بلوچستان میں اب ترقی اور خوشحالی کا حقیقی سفر شروع ہو چکا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت نے تین سالوں میں جو ریکارڈ تر قیاتی کام کرائے ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہونے والے تر قیاتی کام اب زمین پر نظر آ رہے ہیں اور عوام ان سے بھر پور مستفید ہو رہی ہے ہمارا وژن صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر ترقیاتی کام جاری ہے کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا گیا ہے اپوزیشن کے ارکان کو بھی یکساں فنڈز دیئے گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*