تجارتی جنگ عروج پر‘ چینی ڈیجیٹل کرنسی امریکی ڈالر کیلئے خطرناک

China Digital Currency

بیجنگ (م ڈ)چین 2022 میں ایک ڈیجیٹل یوآن کرنسی لانا چاہتا ہے جس کا نام ای آر ایم بی رکھا گیا ہے۔ 2022 میں چین جانے والے لوگوں کو اس نئی ڈیجیٹل کرنسی میں خرید و فروخت یا لین دین کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ ایسی کرنسی ہوگی جو نظر نہیں آئے گی اور نہ ہی آپ اسے نوٹوں کی طرح ہاتھ میں پکڑ سکیں گے اور یہ کوئی خیالی بات نہیں ہے۔ایسے وقت میں جب دنیا کا ہر ملک کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے چین ڈیجیٹل یوآن پر پائلٹ پروجیکٹ لانچ کرنے میں مصروف ہے۔گذشتہ ماہ چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا نے چار بڑے شہروں شینزن، چینگدو، سوزو اور شیان گان میں اس پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا کچھ حصہ ڈیجیٹل یوآن میں ادا کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*