تازہ ترین

تائیوان ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 25افراد ہلاک، متعدد زخمی

تائی پے(م ڈ) تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کے بعد آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں 55 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 14 افراد کی لاشیں بھی عمارت سے نکالی گئیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*