تازہ ترین

بی اے پی نے ظہور بلیدی کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا،تقرری غیر آئینی،چیلنچ کرینگے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردئیے گئے، جمعرات کو سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے 12ارکان کی جانب سے موصول شدھ تحریری درخواست پر ظہور احمد بلیدی کو بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔دریں اثنا ء ترجمان حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ہیں پارلیمانی لیڈز کی تقرری غیر آئینی غیر قانونی ہے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرینگے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان کو پارٹی اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے 12 دستخطوں کی بنیاد پر پارلیمانی لیڈز تبدیلی کی درخواست میں 4 دستخط جعلی ہونے کا شبہ ہے4 اراکین کو لاپتہ قرار دیا جارہا ہے تو کل رات ان سے دستخط کیسے لئے گئے؟ انہوں نے کہاکہ دستخطوں کی چان بین کی درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کر دی گئی ہے دستخطوں کی چان بین اور قانون قائدے کو نظر انداز کرکے نیا پارلیمانی لیڈز مقرر کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*