تازہ ترین

بولان ،سی ٹی ڈی بلوچستان کی کارروائی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

Districts_of_Balochistan,_Pakistan_with_district_names

کوئٹہ( این این آئی) بولان کے علا قے میں سی ٹی ڈی بلو چستان کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگر د ہلاک تین دہشتگر فرار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد۔ تر جمان سی ٹی ڈی بلو چستان کے مطابق منگل کو ضلع بولان کے علا قے آب گم کے پہاڑوں میں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر موجود ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان ہلاک جبکہ تین دہشتگر فرار ہو نے میں کا میبا ب ہو گئے کاروائی کے دوران ایک کلاشنکوف،تین پستول،پانچ کلوبارود،ریموٹ کنٹرول، ڈیٹونیٹرز،2موٹرسائیکلیں اور دستاویزات برآمد کر لی گئیں تر جمان کے مطابق اکرم زہری کا نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا اور اسکے سر کی قیمت پچاس لاکھ مقرر تھی ہلاک دہشتگرد کوئٹہ میں حساس تنصیبات پر بڑا حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے مز ید کاروائی جا ری ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*