تازہ ترین

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن اور بنگلہ دیش ویمن ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی اور دو ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ویمنز کرکٹ سیریز 26اگتوبر سے 4نومبر تک جاری رہے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 26اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 28اور تیسرا 30اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2نومبر اور دوسرا 4نومبر کو ہوگا، مہمان ٹیم 23اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا مینز ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز کراچی میں شیڈول ہے، ٹی ٹوینٹی سیریز پانچ سے 9 اکتوبر تک لاہور میں ہوگی، ٹیسٹ سیریز دسمبر تک موخر کردی گئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*