بلیک بیریز

یہ سیاہ گودے دار بیر کھانے میں لذیذ اور پوٹاشیم کا خزانہ رکھتے ہیں۔عام طور پر یہ بلیک بیریز کے نام ہی سے زبان زد عام رہتے ہیں۔ چنانچہ ان کا ذکر مونث کے صیفے ہی سے کیا جاتا ہے۔کٹھی اور رسیلی بلیک بیریز کو دنیا بھر کے ماہر غذائیت ”سپر فوڈ“ کی فہرست میں شامل کرتے ہیں۔جس کی وجہ اس میں موجود غذائی اجزاءاور مرکبات کا ذخیرہ ہے جس کے کئی فوائد جو تندرستی کے ضامن ہیں۔
انہی فوائد میں سے چند درج ذیل ہیں۔
بہترین دماغی صحت:Polyphenol compounds کی زیادہ مقدار ہونے کے سبب بلیک بیریز کو ذہنی صحت کے لئے موثر مانا جاتا ہے۔یہ ذہنی کارکردگی،مجموعی طرز عمل اور بہترین یادداشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
نظام ہاضمہ:یہ پانی میں حل پذیر اور حل نہ ہونے والے فائبرز کا ذخیرہ لئے بلیک بیریز ایسے افراد کے لئے مثالی تصور کی جاتی ہیں جنہیں اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے۔
علاوہ ازیں ان کی کچھ مقدار کا روزانہ کی بنیاد پہ استعمال وزن گھٹانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔اس کا استعمال شکم سیری کا احساس پیدا کرتا ہے جو آپ کو وقت بے وقت کے کھانے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔
قلبی صحت:Anthocyanin جیسے Flavonoids سے بھرپور بلیک بیریز بہترین دل کے افعال اور کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ یہ شریانوں میں ہونے والی تنگی سے بچاتی ہیں ساتھ ہی میگنیشیم کی موجودگی خون کا دورانیہ بہتر بنانے اور دل کی دھڑکنوں کی بے قاعدگی دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔
قوت مدافعت: بلیک بیریز میں Bioflavonoids اور وٹامن C کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جبکہ Phytoestrogens کی موجودگی امراض پیدا کرنے والے جرثوموں سے مقابلہ کرنے اور مختلف انفیکشنز اور بیماریوں سے بچاو¿ میں بھی مدد دیتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجود معدنی عنصر Anthocyanin کینسر سے محفوظ رکھنے میں کارگر ثابت ہوتا ہے۔
مضبوط ہڈیاں:بلیک بیریز میں کیلشیم کی خاص مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں سے متعلق بیماریاں جیسے Osteoporosis سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ فاسفورس کی موجودگی کیلشیم کو جسم میں متحرک رکھ کر ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتی ہے۔
خون کا جمنا:وٹامن K کی وافر مقدار ہونے کے سبب یہ زخموں اور چوٹوں کے سبب نکلنے والے خون کو روکنے اور خون جمانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
متوقع ماوں کے لئے بہترین:دوسرے غذائی اجزاءکے ساتھ ساتھ اس میں Folate کی بھی خاص مقدار پائی جاتی ہے جو اسے حاملہ خواتین کے لئے مثالی بناتی ہے۔یہ خلیوں کی صحت مند افزائش میں مدد کرتے ہوئے بچوں میں پیدائشی نقص کی شرح میں کمی کا باعث بنتی ہے۔تو اس بار اس سپر فوڈ کو اپنے اور ننھے منوں کے لئے بطور اسنیکس پکائیں یا اپنے سلاد کا حصہ بنائیں یہ ہر انداز میں خوب پسند کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*