تازہ ترین

بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

Prime Minister Of Pakistan Imran Khan

اسلام آباد(خ ن) وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے.حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے.

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*