بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ(خ ن)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں بلوچستان سے پہلی خاتون کمیشنڈ نیول آفیسر لیفٹیننٹ ذکیا جمالی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بلوچستان کے جوانوں نے چاہے لڑکے ہوں یا لڑکیاں زندگی کے ہر شعبے میں اپنے جوہر دکھائے ہیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔جو کہ خوش آئند ہے بلوچستان کے نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں اپنے آپ کو منوا رہےہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت تمام شعبوں میں اصلاحات لانے کیلئے پر عزم ہے ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ خواتین کو بھی زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے برابر کےمواقع فراہم کریں۔اس ضمن میں صوبائی حکومت قانون سازی پہ بھی توجہ دے رہی ہے۔جس کے دیرپا نتائج زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں نظر آئیں گے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*