تازہ ترین

بلوچستان میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ہر ضلع جائیں گے، عمر گل

ڈیرہ مراد جمالی (سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کی تلاش میں بلوچستان کے ہر ضلع میں جائیں گے، جس نوجوان میں بھی ٹیلنٹ موجود ہے، وہ قومی کرکٹ ضرور کھیلے گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سی ایم بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور کھلاڑیوں کو اچھے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے سابق قومی کرکٹر عمر گل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ہمراہ شہید غفار سیال کرکٹ گراو¿نڈ ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرائل لیے۔ان ٹرائلز میں نصیر آباد، جعفر آباد، سبی، ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی کے سیکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں عمر گل کا کہنا تھا کہ جعفر آباد اور نصیر آباد کے نوجوانوں کا کرکٹ ٹرائل لیا جس میں پانچ نوجوان منتخب ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*