تازہ ترین

بلوچستان میں امن وخوشحالی، پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن وخوشحالی، پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، سیکیورٹی فورسزبلوچستان اور پاکستان کے امن کے اور ترقی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لئے ثابت قدم رہیں گی،موجودہ خطرات میں جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے، اب وقت آگیا ہے کہ محنت سے حاصل کئے گئے امن سے فائدہ اٹھایاجائے اور پائیدار استحکام کے حصول کے لئے لوگوں پر مرکوز نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے سماجی و معاشی ترقی کاعمل تیز کیا جائے،،قوم امن و استحکام کی راہ میں ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو یہاں جی ایچ کیو میں قومی ورکشاپ کے شرکاء سے اظہار خیال کیا، ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ، بیورو کریٹس، نوجوان، میڈیا اور اکیڈمی کے ارکان شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو بلوچستان کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کی ساتویں قومی ورکشاپ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے چوکنا ہیں، انہوں نے درپیش اندرونی اوربیرونی چیلنجز کے حوالے سے کہاکہ موجودہ خطرات میں جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں امن اور استحکام سے پاکستان میں ترقی ہوگی، سخت جدوجہد سے حاصل امن کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی قیادت اور فوج کی مکمل توجہ بلوچستان پر ہے، قومی اور صوبائی سطح پر دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں،قوم امن و استحکام کی راہ میں ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہتری بلوچستان کی خوشحالی و امن سے جڑی ہے، بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنا ہوگا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سخت جدوجہد سے حاصل امن کے نتائج سامنے آرہے ہیں،بلوچستان میں امن واستحکام سے پاکستان میں ترقی ہوگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو بلوچستان سے متعلق بہتر آگاہی ہے۔ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ،بیوروکریٹس اورمیڈیا کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*