تازہ ترین

بلوچستان عوامی پارٹی انتخابات میں بلوچستان بھر سے امیدوار کھرے کریگی ،سعید ہاشمی

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماءسابق سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے حقیقی ثمرات سے بہرا مند ہونے کے لیے عوام کو سیاسی بصیرت اور پختہ شعور کامظاہرہ کرتے ہوئے ایسے پارلیمانی نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا جو بلوچستان و ملک کے سلگتے مسائل اور عوام کی مشکلات سے بخوبی واقف ہوں بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ انتخابات میں بلوچستان بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور ایوان بالا اور ایوان زیریں میں اکثریتی نمائندگی سمیت بلوچستان اسمبلی میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے حکومت سازی کی پوزیشن میں ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی بلوچستان کے رہنماءمیر محمد اسماعیل لہڑی ،چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ اسلام آباد کی سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو قومی فیصلہ سازی اور ترقی کے عمل میں ہمیشہ نظر انداز کیا اور زبانی جمع خرچ کے علاوہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے مساوی ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کے لیے ایسے کوئی قابل عمل اقدامات نہیں کئے جس سے بلوچستان کی احساس محرومیوں کا ازالہ ہو سکتا بلکہ ان جماعتوں کی قیادت بلوچستان کے اراکین پارلیمنٹ سے ملنا بھی گوارہ نہیں کرتی بلوچستان اور پاکستان کی ترقی لازم و ملزوم ہیں لیکن نظر انداز کرنے کے سیاسی رویوں نے قومی یکجہتی کو متاثر کرتے ہوئے نفرتوں کی فضاءکو جنم دیا اور نظریہ پاکستان کے برعکس قومی یکجہتی پر مبنی سیاست کے بجائے تعصب و لسانیت پر مبنی گروہی سیاست کو پروان چڑھایا انہوں نےکہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے حقوق کا تحفظ اور آئینی جدوجہد کی مثبت راہ پر مشترکہ سیاسی جدوجہد کے لئے ہمارے دروازے تمام جماعتوں اور افراد کے لیے کھلے ہیں پاکستان اور بلوچستان کے لیے کام کرنے والی جماعتوں کے منشور اور راستے الگ ہو سکتے ہیں منزل ایک ہی ہے ہمارا راستہ نظریہ پاکستان اور قومی یکجہتی کے لیے مساویانہ طرز حکومت ہے جہاں ہر شہری کو یکساں طور پر آئینی و سیاسی حقوق میسر ہوں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور پہلے سے موجود سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کا موازنہ کرنے کے مجاز بلوچستان کے عوام ہیں بلوچستان عوامی پارٹی اپنے فیصلے خود کرنے کی مجاز ہے جبکہ دیگر جماعتوں میں فیصلے مسلط کیے جانے کی روایات ہیں اس حوالے سے ہماری جماعت کو حقیقی جمہوری پارٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے ،انہوں نے کہا کہ بی اے پی کا منشور ہر بلوچستانی کے دل کی آواز ثابت ہوگا دعووں کے برعکس عملی اقدامات ہمارا طرہ امتیاز اور انفرادیت ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*