تازہ ترین

” بلبلے “ کی ٹیم پھولوں کا گلدستہ ،ایک نکل گیا تو سارا گلدستہ بکھر جائےگا

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار نبیل ظفر نے کہا ہے کہ سیٹ کام ” بلبلے “ کی ٹیم پھولوں کا ایک گلدستہ ہے اور اگر اس میں سے ایک بھی پھول نکل گیا تو سارا گلدستہ بکھر جائے گا،میں نے ہمیشہ تخلیقی کام کرنے کی کوشش کی ہے اور میرے ہشاش بشا ش ہونے کا بھی یہی راز ہے ۔ ایک انٹرویو میں نبیل ظفر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں اپنا او راپنے خاندان والوں کا خیال رکھنا ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ جب ہم خود کو گھروں تک محدود اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں ۔ آج مشکل وقت ضرور ہے جسے ہم گھروں میں محدود رہ کر اور حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے جلد آزادی میں تبدیل کر سکتے ہیں لیکن اگر یہ طویل ہو گیا تو اس کی طوالت اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا کسی کو کوئی اندازہ نہیں ۔ انہوںنے سیٹ کام ” بلبلے “ سیزن ٹو کے حوالے سے بتایا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور پروڈیوسر اور ہدایتکار بھی فرائض سر انجام دے رہا ہوں او ربہت انجوائے کر رہا ہوں ۔ اس میں شامل تمام لوگ پھولوں کا ایک گلدستہ ہیں اور اگر ان میں سے ایک بھی پھول نکل گیا تو پورا گلدستہ بکھر جائے گا ،اس لئے ہم سب کی کوشش ہے کہ پھولوں کا یہ گلدستہ ایسے ہی مضبوطی سے بندھا رہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*