تازہ ترین

بطور پروڈیوسر اور اداکار فلم” راستہ “ کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا ہے‘ ساحر لودھی

لاہور( این این آئی)اداکار و کمپیئر ساحر لودھی نے کہا ہے کہ بطور پروڈیوسر اور اداکار 2017میں اپنی فلم” راستہ “ کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا ہے ،نئے پراجیکٹ کےلئے مسلسل دو سال سے محنت کر رہا ہوں اور بہت جلد اسے عملی شکل دینے کےلئے اقدامات اٹھاﺅں گا۔ ایک انٹرویو میں ساحر لودھی نے کہا کہ فلم ” راستہ “ کی ناکامی کی وجہ بننے والے تمام پہلوﺅں کا بغور جائزہ لیا ہے ۔ اب جو پراجیکٹ شروع کر رہا ہوں اس کےلئے مسلسل دو سال سے محنت جاری ہے ،فلم کی بنیاد اسکرپٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور بہترین لوکیشنز کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ فلم ” راستہ “کی ناکامی نے میرا راستہ نہیں روکا بلکہ آگے بڑھنے کا جذبہ دیا اور یہی وجہ ہے کہ اب میں ایک نئے پراجیکٹ کے ساتھ میدان میں آنے کیلئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہوں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*