بشریٰ انصاری کی عابدہ پروین کے ہمراہ یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

کراچی (شوبز ڈیسک)1978ء سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے جس میں صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ، سروں کی ملکہ اور دنیا بھر میں سندھ و پاکستان کی پہچان عابدہ پروین کو اداکارہ کے گھر میں دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری فون پر کسی سے بات کررہی ہیں جبکہ عابدہ پروین کیمرہ کی طرف دیکھ کر م±سکرا رہی ہیں۔بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پیاری دوست عابدہ پروین کی قاتلانہ م±سکراہٹ۔ا±نہوں نے بتایا کہ ’یہ تصویر عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلے کے دنوں کی ہے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ’اس تصویر میں عابدہ پروین ا±ن کے گھر میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ عابدہ پروین 20 فروری 1954 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔گائیکی کے ذریعے صوفیانہ کلام کو پھیلانے کی بات کی جائے تو اس وقت پورے برصغیر میں عابدہ پروین سے بڑا کوئی نام نہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*