تازہ ترین

برطانیہ کی حاملہ خواتین میں موٹاپے،زائد وزن کی شرح میں ہوشربا اضافہ

لندن – نیشنل میٹرنٹی اینڈ پیرنٹل یونٹ نے بتایا ہے کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہیے کہ برطانیہ میں نصف سے زیادہ حاملہ خواتین موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہوتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل میٹرنٹی اینڈ پیرنٹل یونٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیاکہ حاملہ خواتین اپنی پریگیننسی کی شروعات میں ہی زائد وزن کے مسئلے سے دوچار ہوتی ہیں جس کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ این ایچ ایس کے مطابق زیادہ وزن ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے پیچید گیوں کا باعث بن سکتا ہے۔اس نئی رپورٹ کے مطابق 714,000 جن حاملہ خواتین کو لے کر یہ رپورٹ بنائی گئی ان میں 309,854 خواتین پہلے سے ہی وزن بڑھنے کے مسئلے سے دوچار تھیں اور 18,379 ایسی تھیں جن میں موٹاپا کسی بیماری کا اشارہ دے رہا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*