تازہ ترین

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید7روپے کمی

لاہور( کامرس ڈیسک) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے کمی سے183روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے126روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت162روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان برائلر گوشت کی قیمت فکس کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے ۔ محکمہ صنعت کے حکام سے مذاکرات میں پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنماﺅںنے یہ موقف اپنایا کہ فیڈ کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت فکس نہیں ہوسکتی،مسابقتی کمیشن فیڈ کی قیمت مقرر کرے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*