تازہ ترین

بد قسمتی سے عوام کی اکثریت کورونا وباءکی شدت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی

لاہور(شوبزنیوز)سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ کورونا وباءکی تیسری لہر انتہائی شدت سے پھیل رہی ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گے اور زیادہ سے زیادہ گھروں میں قیام کریں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کے ذریعے بار بار اپیلیں کر رہی ہے لیکن بد قسمتی سے عوام کی اکثریت کورونا وباءکی شدت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ۔ انہو ںنے کہا کہ ہمیں ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا بھی خیال کرنا ہے اگر ہمارے ہسپتالوں پر مزید بوجھ بڑھ گیا تو حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ عوام سے اپیل ہے کہ خدارا موجودہ حالات کی سنگینی کو سمجھیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*