تازہ ترین

بار کے تعاون کے بغیر انصاف کا تصور ممکن نہیں، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

حب(پ ر)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ لوگوں کو فوری اور سستی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں وکلاءکا اہم کردار ھوتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں لسبیلہ بار کے موقع پر وکلاءسے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لسبیلہ بار کے صدر غلام رسول انگاریہ اور جنرل سیکرٹری وھاب بزنجو نے چیف جسٹس کو لسبیلہ بار کے مسائل ومشکلات سے انہیں آگاہ کیا اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان نے ان کے مسائل غور سے سنے اور حل کرنے کی یقینی دھانی کرائی۔ انہو ں نے کہا کہ بار کے تعاون کے بغیر انصاف کا تصور ممکن نہیں آئین اور قانون کی بالادستی سمیت فوری اور سستی انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اور بار کا اہم کردار ھوتا ہے۔ بلوچستان کی عالیہ اور ضلعی عدالتیں لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں چیف جسٹس نے وکلائ کی شکایت پر کورٹ ٹیکس۔اسٹام پیپر۔کورٹ فیس کے معاملات خزانہ آفس کی  جانب سے عدم تعاون پرسیکرٹری خزانہ کو احکامات جاری کرنے کے علاوہ اور انکی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کی۔دراثنا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے ضلعی علالتی امور اور کی سز کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ محمد جمشد خان نے چیف جسٹس کو علالتی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی چیف جسٹس نے جوڈیشنل افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر التوا مقدمات کو فوری طور پر نمٹایا جائے اور انصاف کی فراہمی میں ذمہ د اری پوری کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*