تازہ ترین

بابراعظم کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع دینے کے حامی ہیں ‘شاداب خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے حتمی الیون کے انتخاب کے پیچھے کپتان بابراعظم کی فلاسفی بتادی۔ ایک انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں طویل رنز دینا چاہتا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم حتمی لائن اپ سے متعلق میرے مشورے کو قبول کرتا ہے کیونکہ ہم باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ ٹیم تشکیل دینا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ ان کا ہے کیوںکہ انھوں نے ہی ٹیم کو میدان میں اتارنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے ہیں لیکن اچھی ٹیم بنانے کے لیے آپ کو انہیں ٹیم کے ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بابراعظم باقاعدگی سے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کرنے کی بجائے کھلاڑیوں کو اعتماد دیتا ہے، وہ ہر ممکن حد تک ایک ہی ٹیم کھلانے کی کوشش کرتا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ سیزن کے دوران ابوظہبی کی شدید گرمی میں کھیلنا مشکل ہوگا لیکن وہ پیشہ ور کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ ایک پیشہ ور کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے آپ کو گرم یا سرد موسم میں کھیلنا پڑتا ہے لہذا ہمیں اس کی عادت ڈالنی ہوگی، گرم موسم کوئی عذر نہیں کیونکہ یہ ہر ٹیم کے لئے ایک جیسا ہوتا ہے، گرمی میں کھینا مشکل ہے لیکن ایک پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت سے آپ کو ان چیلنجوں کو قبول کرنا ہوگا اور مختلف حالات کے لئے خود کو تربیت دینا ہوگی۔وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے حتمی الیون کے انتخاب کے پیچھے کپتان بابراعظم کی فلاسفی بتادی۔ ایک انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں طویل رنز دینا چاہتا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم حتمی لائن اپ سے متعلق میرے مشورے کو قبول کرتا ہے کیونکہ ہم باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ ٹیم تشکیل دینا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ ان کا ہے کیوںکہ انھوں نے ہی ٹیم کو میدان میں اتارنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے ہیں لیکن اچھی ٹیم بنانے کے لیے آپ کو انہیں ٹیم کے ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بابراعظم باقاعدگی سے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کرنے کی بجائے کھلاڑیوں کو اعتماد دیتا ہے، وہ ہر ممکن حد تک ایک ہی ٹیم کھلانے کی کوشش کرتا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ سیزن کے دوران ابوظہبی کی شدید گرمی میں کھیلنا مشکل ہوگا لیکن وہ پیشہ ور کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*