تازہ ترین

بابراعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے سٹار بیٹسمین بابراعظم نے پی ایس ایل میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کرلیے، وہ یہ دونوں ریکارڈ بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ بابر اعظم لیگ کی تاریخ میں 2000رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے، سٹار بیٹسمین نے 55اننگز میں 2000رنز کا سنگ میل عبور کیا۔کراچی کنگز کے بیٹسمین نے رواں سیزن میں 500رنز بھی سکور کرچکے ہیں، بابر نے 10اننگز میں 71.57کی اوسط سے 501رنز بنائے ہیں۔ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابراعظم کے بعد دوسرا نمبر پشاور زلمی کے کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ میں اب تک 1763رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابراعظم کے پاس ہی تھا جو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بنا کر حاصل کیا تھا۔ بابراعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی رنز 2017ہوگئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*