بابراعظم جیسا پرفارم کرنے والا کھلاڑی کہیں نہیں دیکھا،انضمام الحق

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بیٹنگ لیجنڈ انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بابراعظم جیسا کھلاڑی دنیا میں کہیں نہیں دیکھا۔انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کی اور بابر اعظم کو ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر نمبر 1بلے باز بننے پر مبارک باد دی اور ان کی ٹی ٹونٹی اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسی بیٹنگ کہیں نہیں دیکھی ،بابراعظم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،میں نے پہلے کہا تھا کہ بابراعظم پریشان ہوگا کہ اس نے دوسرے میچ میں اچھی بیٹنگ نہیں کی تھی مگر آج ہی اس جارحانہ اننگز کھیلی، اچھے پراپر شاٹس کھیلی اور کوئی سلاگنگ نہیں کی ،یہ غلط نہ ہوگا کہ بابراعظم دنیا کا نمبر ون بلے باز ہے۔سابق کپتان نے محمد رضوان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس سال رضوان نے ہر نمبر پر پرفارم کیا ہے ، لوگوں کو لگتا تھا کہ وہ پاور ہٹنگ نہیں کر سکتا مگر رضوان نے انہیں غلط ثابت کیا۔بیٹنگ لیجنڈ انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بابراعظم جیسا کھلاڑی دنیا میں کہیں نہیں دیکھا۔انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کی اور بابر اعظم کو ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر نمبر 1بلے باز بننے پر مبارک باد دی اور ان کی ٹی ٹونٹی اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسی بیٹنگ کہیں نہیں دیکھی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*