تازہ ترین

بائیڈن کا عراق اور شام میں ایرانی ملیشیاوں پرحملے کا فیصلہ درست ہے،امریکا

بغداد/واشنگٹن (م ڈ)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر حملہ کرنے کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے۔ اس حملے کا مقصد دفاع کے لیے اقدامی کارروائی کے ساتھ یہ ثابت کرنا کہ ایران ایک برا فریق ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا کو خطے میں امریکیوں کو نشانہ بنائے جانے والے کسی بھی حملے کا جواب دینے کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا عراق میں ہماری تنصیبات پر حملوں کی ذمہ دار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عراق اور شام میں ہمارے حملے ایک پیغام ہے کہ ہم اپنی افواج پر کسی بھی طرح کے حملے کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم ایران کے ساتھ تنازع کو مزید بڑھانا نہیں چاہتے عراق میں اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتے۔پینٹاگان کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اپنی افواج پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*