ایک ہفتے میں معاملات صحیح نہ ہوئے تو مکمل لاک ڈاون کا سوچنا پڑیگا ، فواد چوہدری

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں کورونا کے معاملات صحیح نہ ہوئے تو مکمل لاک ڈاو¿ن کا سوچنا پڑے گا،بھارت میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، دعا ہے کہ بھارتی عوام کو اس تکلیف سے نجات ملے، پاکستان میں آکسیجن 90 فیصد زیر استعمال ہے، آکسیجن منگوا بھی لیں تب بھی سسٹم میں زیادہ سپلائی نہیں ہو سکتی، کراچی میں کورونا کیسز کم ہونے کی وجہ سے سپلائی لائن بحال ہے، کورونا سے اموات میں بہت اضافہ ہو رہا ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج کو بھی طلب کریں گے۔وہ ہفتہ کوگورنر ہاو¿س کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، دعا ہے کہ بھارتی عوام کو اس تکلیف سے نجات ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آکسیجن 90 فیصد زیر استعمال ہے، آکسیجن منگوا بھی لیں تب بھی سسٹم میں زیادہ سپلائی نہیں ہو سکتی، کراچی میں کورونا کیسز کم ہونے کی وجہ سے سپلائی لائن بحال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے اموات میں بہت اضافہ ہو رہا ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج کو بھی طلب کریں گے، ایس او پیز پر آبادی 21 فیصد عمل کر رہی تھی،77 فیصد کورونا شہری علاقوں سے پھیلا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پریشان کن صورتحال ہے جہاں شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کراچی کا دورہ ملتوی کیا جو اچھی پیشرفت ہے، الیکشن کمیشن کو بھی کورونا کی صورتحال میں الیکشن ایس او پی بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی کورونا پھیلاو¿ کی ایک بڑی وجہ مودی کی الیکشن مہم ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کورونا کی لہر اسی ہفتے نیچے آئے، مکمل لاک ڈاو¿ن کی وزیراعظم نے مخالفت کی ہے لیکن ایک ہفتے میں معاملات صحیح نا ہوئے تو مکمل لاک ڈاو¿ن کا سوچنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تراویح اور عید کے اجتماعات کو ایس او پیز میں رکھنا اہم ہو گا، اس معاملے میں علما ہماری قیادت اور رہنمائی کریں۔صحت کارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی صحت کارڈ لانا چاہتے ہیں، بدقسمتی سے سندھ حکومت نے صحت کارڈ میں اپنا حصہ نہیں ڈالا، صحافیوں کو خصوصی پیکج کے تحت صحت کارڈ میں لا رہے ہیں، تمام صحافیوں کو وزیراعظم ہاو¿سنگ اسکیم میں شامل کریں گے۔کالعدم تحریک لبیک سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست نے کالعدم تنظیم والے معاملے پر اپنی رٹ پر سمجھوتا نہیں کیا، اپوزیشن اس معاملے پر سیاست نا کرے، زیادہ تلخی پاکستان کے لیے اچھی نہیں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*