تازہ ترین

ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد کا عدالتی آرڈرخواب بن چکا ہے‘گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور( کامرس ڈیسک)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد کا عدالتی آرڈرخواب بن چکا ہے،مو جودہ حکومت اپنے غیر فعال کردار اور غیر موثر فیصلوں کے باعث مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ حکومت ہر میدان میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،آئے روز عوام پر کبھی پیٹرول بم گرایاجارہا ہے کبھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے،حکمرانوں کی انا کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہے جس سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ چکی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں نے اربوں ڈالرز کے قرضے بھی لئے اور قوم کو بیروزگاری،مہنگائی،غربت اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچایا،عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجارہے ہیں۔آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد کا عدالتی آرڈرخواب بن چکا ہے،مو جودہ حکومت اپنے غیر فعال کردار اور غیر موثر فیصلوں کے باعث مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*