تازہ ترین

ایف پی سی سی آئی کا مالیاتی پالیسی اور شرح سود میں اضافے پر اظہارتشویش

لاہور( کامرس ڈیسک )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے موجودہ مالیاتی پالیسی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجارت ، صنعت اور معیشت کے فروغ کے لئے مارک اپ ریٹ میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک کی رہائش گاہ پر معروف صنعت کاروں اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے چند روز قبل گورنر اسٹیٹ بینک اور بنکوں کے صدور کے ساتھ بات چیت کرکے معیشت، مانیٹری پالیسیوں ، معاشی نمو ، قرضوں میں اضافہ ، زرعی، مینوفیکچرنگ اور سروسز کے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے بزنس کمیونٹی پر زیادہ بوجھ ڈالنے کی بجائے بزنس فرینڈلی پالیسی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسٹیٹ بینک پر واضح کیا کہ شرح سود میں اضافے کے بجائے حکومتی اخراجات پر قابو اور بے تحاشہ قرضوں پر قابو پانے پر توجہ دی جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*