تازہ ترین

ایف سی چیک پوسٹیں عوام کی حفاظت کیلئے ہےں، آئی جی ایف سی بلوچستان

کوئٹہ(پ ر)تفصیلات کے مطا بق انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کوربلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے مسلم باغ کا دورہ کیا۔آئی جی ایف سی کو قلعہ سیف اللہ سکاﺅٹس ہیڈ کواٹر میں علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور سرحدی نگرانی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کوربلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام کے علاوہ تعلیمی ترقی اور طبی سہولتوںکی فراہمی فرنٹیئر کور کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف سی چیک پوسٹس عوام کی حفاظت کے لئے ہیں ان چیک پوسٹوں پر بزرگوں ،خواتین اور مریضوںکے ساتھ نرمی سے پیش آنے کے لئے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیںآئی جی ایف سی نے کہا کہ عوام قیام امن ترقی اور معاشی خوشحالی کیلئے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں،بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا،خلفشار اور بدامنی پھیلانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکام ہوں گے۔اس موقع پر قبائلی عمائدین اور معتبرین نے قیام امن کیلئے ایف سی کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*