تازہ ترین

ایف بی آر اگست کے ریونیو اہداف سے 50ارب روپے پیچھے ہے ،شبر زیدی

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) متعدد مالیاتی و انتظامی اقدامات کے باوجود نئے مالی سال کے دوسرے ماہ اگست میں ریونیو اکٹھا کرنے کے ہدف سے 50 ارب روپے پیچھے رہ گیا۔ گزشتہ ماہ ایف بی آر اپنے ریوینیو اہداف سے 14 ارب روپے پیچھے تھا جو اب بڑھ کر64ارب ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ایف بی آر 302 ارب روپے اکٹھا کرپایا جو حکوت کی امیدوں سے کافی پیچھے تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر چیئرمین کو مئی کے مہینے میں اس لیے برطرف کردیا تھا کیونکہ ریوینیو وصولی شارٹ فال کی جانب جارہی تھی۔ساڑھے 55 کھرب روپے کا ریوینیو جمع کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم نے 10 مئی کو شبر زیدی کو نجی شعبے سے بلاکر ایف بی آر کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔کسٹمز وصولی ہدف سے 13 ارب روپے پیچھے رہی، اس شعبے میں 52 ارب روپے اگست کے مہینے میں اکٹھا کیے گئے جبکہ اس کا ہدف 65 ارب روپے تھا، اس کے بدلے گزشتہ ماہ اس میں 9 ارب کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا تھا۔ادھر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اگست میں 50ارب کے شارٹ فال کی مبہم الفاظ میں تصدیق کی ہے ۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے دوران ٹیکس وصولی 580 روپے رہی۔شبر زیدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اگست میں 8 سے 10 چھٹیوں کے باوجود 297 ارب 40 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دو ماہ میں ٹیکس وصولی کے ہدف کا 90 فیصد حاصل کر لیا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی اور اگست میں ٹیکس وصولی ہدف کے مقابلے میں 90 فیصد رہی، جولائی تا اگست ٹیکس وصولی 644 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 580 ارب روپے رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*