تازہ ترین

ایسا وقت بھی آیا پیسے واپس مانگنے والوں کی قطاریں تھیں،بابر علی کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستان فلم وڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکاربابر علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے کہ جب ان کے گھر کے باہر پیسے واپس لینے کےلئے آنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ایک انٹرویو میں بابر علی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا تھا جب میں بطور ہیرو 80 فلمیں کیا کرتا تھا لیکن پھر مجھے راتوں رات ولن کے لیے کاسٹ کیا جانے لگا۔اداکار نے بتایا ایک رات ایسی آئی جب میرے 60 ، 70 فلمیں ایک ساتھ ہاتھ سے نکل گئیں اور یہ اس وقت ہوا جب کراچی میں گڈانی پر فلم کی شوٹنگ کے دوران جہاز میں حادثہ ہوا اور میں 110 فٹ سے نیچے گرگیا، میرے پاو¿ں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور جب مجھے ہوش آیا تو مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ میں 6 مہینے کے لیے اب بیڈ سے بھی نہیں اٹھ سکتا۔ اداکار کے مطابق پھر جو لوگ مجھے فلموں کےلئے سر آنکھوں بٹھارہے تھے میرے گھر کے باہر پیسے لینے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے تاہم مجھے ایک بات یاد تھی میرے والد صاحب کہا کرتے تھے اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*