تازہ ترین

ایران نے امریکہ کے ساتھ بات چیت مسترد کردی

iran america

تہران(شِنہوا)ایران کے صدر حسن روحانی نے دوطرفہ مسائل پر امریکہ کے ساتھ بات چیت مسترد کردی،جبکہ امریکہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباﺅ کی مہم برقرار رکھے ہوئے ہے،ایرانی کابینہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دباﺅ کے تحت مذاکرات ناممکن ہیں اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران کے خلاف ہر قسم کا دباﺅ ختم کردینا چاہیے،امریکی حکام پابندیوں کا دباﺅ ڈال کر ایران سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا،گزشتہ رات ایران کی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے بھی کہا تھا کہ ایرانی حکام نے متفقہ طورپر امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پربات چیت مسترد کردی ہے،کیونکہ امریکہ مذاکرات کے ذریعے ایران پر اپنی شرائط تھوپنا چاہتے ہیں،ا ور یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ دباﺅ کی مہم موثر رہی ہے۔ایران کے صدر حسن روحانی نے دوطرفہ مسائل پر امریکہ کے ساتھ بات چیت مسترد کردی،جبکہ امریکہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباﺅ کی مہم برقرار رکھے ہوئے ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*