تازہ ترین

ایران میں چار سو ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کے اثرات عالمی ہونگے،میاں ز اہد حسین

Mian Zahid

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مےن اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ایران کے توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں410 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلے کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کئے جائیں گے جبکہ اس سے امریکہ اور چین کے مابین جاری مسا بقت میں اضافہ ہو گا۔ اس فیصلے سے ایران کی معیشت مضبوط اور علاقائی و عالمی اثر رسوخ میں اضافہ ہو گا جبکہ چین کی معیشت محفوظ اور عرب ممالک کی پریشانی بڑھے گی۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ نے چین کے خلاف تجارت اورٹیکنالوجی سمیت مختلف محاذگرم کر رکھے ہیں جبکہ چین کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک امریکہ کے زیر اثر ہیں جو بیجنگ کے لئے پریشانی کا سبب ہے کیونکہ اسکی تیل کی سپلائی کسی بھی وقت روکی جا سکتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*