تازہ ترین

ایران سعودی مملکت کے استحکام کو کوئی گزند نہیں پہنچا سکتا،سعودی وزیر خارجہ

ریاض(م ڈ)ایران سعودی مملکت کے استحکام کو کوئی گزند نہیں پہنچا سکتا،حوثی ملیشیا جنگ میں تعلیمی، مذہبی اور سفارتی اداروں کو جھونک کر بین الاقوامی اور انسانی قانون قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایرانی منصوبہ بندی سے سعودی عرب کئے جانے حوثی حملوں سے مملکت کے استحکام کو کوئی گزند نہیں پہنچ سکتا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سعودی عہدیدار کا کہنا تھا کہ “سعودی عرب پر ایرانی منصوبہ بندی سےکئے جانے والے حوثی حملوں کی بین الاقوامی برادری شدید مذمت کرتی ہے۔ ان سے حوثیوں کی دہشت گردی آشکار ہوتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*