تازہ ترین

ایران اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے،اسرائیل کا الزام

تل ابیب(م ڈ)اسرائیلی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران شمالی اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے،متوقع میزائل حملوں میں اسرائیل کے شمال میں عسکری اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے حال ہی میں پتہ چلایا ہے کہ ایران شمالی اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ یہ تیاری شام میں پے درپے حملوں بالخصوص حمص کے قریب التیفور کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کا جواب دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔اِفشا ہونے والی معلومات کے مطابق ایران کی القدس فورس نے ایران کے زیر انتظام ملیشیاو¿ں اور حزب اللہ کے ارکان پر مشتمل میزائل یونٹس قائم کیے ہیں تا کہ تہران کو براہ راست الزامات کی زد میں آنے سے روکا جا سکے۔ ان یونٹس کو میزائلوں کا ایک حصّہ حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر حصّے آئندہ دنوں میں شام پہنچا دیے جائیں گے۔شامی اراضی سے ہونے والے متوقع میزائل حملوں میں اسرائیل کے شمال میں عسکری اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*