تازہ ترین

ایرانی خلائی شٹل کی ناکامی، امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں،ٹرمپ

تہران/واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ایران میں خلائی شٹل کے فضا میں چھوڑے جانے میں ناکامی میں امریکا کا ہاتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ ایران کے خلائی شٹل کی خلامیں روانگی میں ناکامی میں امریکا کا قطعا کوئی ہاتھ نہیں،ٹویٹر پر پوسٹ ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ایران کے خلائی شٹل سفیرون کی سمنان کے مقام سے خلائی میں چھوڑے جانے میں ایک بار پھر ناکامی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے نیک تمناں کے ساتھ امید ہے کہ تہران اس حادثے کے اسباب پر خود غور کرے گا۔خیال رہے کہ ایران نے دو روز قبل خلائی شٹل سفیر ون ایس ایل وی سمنان کے لانچنگ اڈے سے خلائی میں روانہ کرنے کی کوشش کی مگر تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ خلائی شٹل روانہ ہونے سے پہلے ہی زمین پر دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*