تازہ ترین

ایرانی جوہری معاہدے پر فرانس اور جرمنی مابین مکمل اتفاق

برلن(م ڈ)ایرانی جوہری معاہدے پر فرانس اور جرمنی مابین مکمل اتفاق پایا جاتا ہے، امریکہ کا فیصلہ کچھ بھی ہو ایران سے معاہدہ برقرار رکھا جائے گا،معاہدے کا خاتمہ کسی فریق کے مفاد میں نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور فرانسیسی ہم منصب یاں ایو لے دریاں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے ممکنہ اعلان کے باوجود ہم معاہدے کا احترام کرتے رہیں گے۔دونوں وزراءنے اس بات کا اظہار برلن میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس کے دوران کیا۔جرمن وزیر خارجہ ماس نے خبردار کیا کہ ایران سے طے شدہ جوہری معاہدہ اگر ختم کیا گیا تو یہ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا اور کشیدگی کو مزید ہوا دے گا لہذا ضرور ت اس بات کی ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رکھا جائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*