تازہ ترین

اگر کوئی وزارت پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے تو وہ سائنس و ٹیکنالوجی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بطور وزیر اطلاعات میرا کام پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا اور نیا پاکستان بنانے کےلئے حکومت کی متحرک کوششوں کو اجاگر کرنا ہے، اگر کوئی وزارت پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے تو وہ سائنس و ٹیکنالوجی ہے،شبلی فراز کے ساتھ بطور وزیر میں وہاں شروع کئے گئے ٹاسک سے وابستہ رہوں گا۔جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ میں وزیراعظم کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا،مجھے اس بات کا ادراک ہے کہ اگر کوئی وزارت پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے تو وہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں ہم وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ضم کر دیں گے اور پاکستان کو علم کی معیشت کے ایک مرکز میں تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے،میں اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے بہترین طریقے سے کام کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شبلی فراز کے ساتھ بطور وزیر میں وہاں شروع کئے گئے ٹاسک سے وابستہ رہوں گا۔ بطور وزیر اطلاعات میرا کام پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا اور نیا پاکستان بنانے کےلئے حکومت کی متحرک کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*