اپنے کیرئیر میں ولن کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا ، کوئی پروڈیوسر ، ہدایتکار رسک لینے کےلئے تیار نہیں ہوا‘ ندیم

لاہور (کامرس ڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سےنئر اداکار ندےم بےگ نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں ولن کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا لیکن کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار رسک لینے کے لئے تیار نہیں ہوا ، فلم انڈسٹری میں تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن میری اور شبنم کی جوڑی نے بے پناہ مقبولت حاصل کی ،کام کے دوران جتنا پروفےشنل اداکارہ شبنم کو دےکھا اس طرح کی کوئی دوسری اداکارہ نہےں تھی ،شبنم ہمےشہ فلم کے سےٹ پر مقررہ وقت پر موجود ہوتی اور مےں اکثر تاخےر سے فلم کے سےٹ پر پہنچتا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب مےں فلم انڈسٹری مےں داخل ہوا تو اس وقت شبنم شادی کر کے فلموں سے کنارہ کشی اختےار کر چکی تھیں اور بعد مےں جب دوبارہ فلموں مےں آئےں تو پھر ان کی اور مےری جوڑی سب سے زےادہ مقبول ہوئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*