تازہ ترین

آرمی چیف سے چینی جنرل کی ملاقات،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی جنرل نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی اور بعد ازاں وفد کے ہمراہ مذاکرات کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دفاعی تعاون بڑھانے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*