تازہ ترین

انگلینڈ کی کنڈیشنزوائٹ بال کرکٹ کیلئے موزوں ہے، حسن علی

ڈربی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلرحسن علی نے کہا ہے کہ کمرکی انجری کے بعد کسی بھی فاسٹ باﺅلرکیلئے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا مگر اس مشکل وقت میں بیگم اور اہلخانہ نے بہت ساتھ دیا،اس دوران شعیب ملک اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی ان کی بہت حوصلہ افزائی کی۔اگر ہم نیت اور محنت کرلیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا اور میں اس کی تازہ ترین مثال ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ شروع سے ہی بے خوف کرکٹ کھیلتے تھے مگر فرسٹ کلاس کرکٹ میں متاثرکن کارکردگی نے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں تو یقینا میں کم بیک بھی کرسکتا ہوں۔انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پران پر دباﺅ تھا۔اس دوران9 فرسٹ کلاس میچز میں شرکت اور پھر عمدہ کارکردگی نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔حسن علی نے کہاکہ وہ ہمیشہ ایک بہترین آلرانڈر بننا چاہتے تھے اور انہیں خوشی ہے کہ ان کی حالیہ فارم ان کی اس خواہش کو تقویت دے رہی ہے۔انہیں بیٹنگ شروع سے ہی پسند تھی اور انجری کے دوران جب موقع ملا تو انہوں نے اپنی بیٹن پر خاص توجہ دی۔ اس دوران انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرپر اپنی ہارڈ ہٹنگ صلاحیت پر بہت کام کیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں خود اعتمادی بہت ضروری ہے، اچھی گیند پر بھی کوئی بیٹسمین بانڈری لگا سکتا ہے مگر اس موقع پر دبا کا شکار ہونے کی بجائے اپنی بنیادی بالنگ پر واپس آجانا چاہیے تاکہ بلے باز کو مشکلات کا شکار کیا جائے۔نوجوان کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ سے ان کی بہت سے ہی یادیں وابستہ ہیں۔کیرئیر کا آغاز آئرلینڈ سے ہوا اور پھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا انہیں کبھی بھولے گا۔یہاں کی کنڈیشنز وائیٹ بال کرکٹ کیلئے موزوں ہے۔میزبان ٹیم اس فارمیٹ کی مضبوط ٹیم ہے، مگر وہ پرامید ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم اس ٹور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔دوہزار سولہ میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے حسن علی دوسال بعد ہی کمر کی انجری کا شکار ہوگئے اور پھر تقریبا دو سال ٹیم میں ان اور آﺅٹ ہوتے رہے، بالآخر انہوں نے مکمل ری ہیب کے بعد قائداعظم ٹرافی 21-2020میں شرکت کی اور بیٹ اور بال دونوں سے متاثرکن کارکردگی کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے دوبارہ کم بیک کی راہ ہموار کرلی۔قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کرنے پرانہوں نے 26جنوری 2021کو جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*