تازہ ترین

انڈیا، مودی کے متوالوں نے مسلمان سمجھ کر ہندو لڑکے کا قتل کر دیا

نئی دہلی(م ڈ)بھارت کے شہر دہلی میں ساحل نامی ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر قتل کردیا گیا۔گزشتہ روز دہلی کے علاقے جعفرآباد میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں کچھ ہندو انتہا پسندوں نے 23 سالہ ساحل نامی ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساحل کی والدہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا اپنے دوست کے بھائی کی مدد کرنے گیا تھا جس کو سنجے چندربھان نامی شخص اور اس کا بیٹا تنگ کر رہے تھے، ساحل نے سنجے سے اِلتجا کی کہ اس کے دوست کے بھائی کو جانے دو لیکن سنجے نے ساحل کی ایک نہ سنی۔دوسری جانب ساحل کے والد سنیل سنگھ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا اپنے دوست کی سالگرہ میں سے گھر واپس آرہا تھا تو راستے میں سنجے چندربھان اور اس کے بیٹے نے ساحل کو روکا اور پوچھا کہ تم پنڈتوں کی گلی سے کیوں جا رہے ہو۔ساحل کے والد کے مطابق سنجے چندربھان نشے کی حالت میں تھا، جب ساحل نے اس کے سوال کا جواب نہیں دیا تو سنجے نے اس کی موٹر سائیکل کی چابی نکال لی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*