تازہ ترین

انڈسٹری کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہوں، مہوش حیات

Mehwish Hayat shares latest photo with Tamgha-e-Imtiaz

لاہور (شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ویسے تو اپنے کیریئر میں ایک کے بعد ایک بڑے پراجیکٹ کا حصہ بن کر کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔تاہم آج کل وہ اپنے انٹرویوز اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں جگہ بنا رہی ہیں۔مہوش حیات حال ہی میں اداکار علی سلیم کی ویب سیریز ’بیگم از بیک‘ کا حصہ بنیں۔اس دوران علی سلیم نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ وہ انڈسٹری کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن اگر انہیں ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کے درمیان شوہر اور بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے کیا بنائیں گی؟۔اس پر اداکارہ نے پہلے تو ہچکچاتے ہوئے کہا کہ انہیں دونوں ہی اداکار پسند ہیں اور ان کے بےحد اچھے دوست بھی ہیںلیکن پھر مہوش حیات نے کہا کہ وہ فہد مصطفی سے شادی کرنا چاہیں گی جبکہ ہمایوں سعید بوائے فرینڈ کے روپ میں ٹھیک رہیں گے۔شو کے دوران بیگم نوازش علی نے یہ بھی کہا کہ وہ مہوش حیات کی شادی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کرانے کے خواہشمند ہیں جس پر مہوش حیات ہنس پڑیں۔خیال رہے کہ مہوش حیات ہمایوں سعید کے ساتھ دو کامیاب فلموں جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاو¿ں گی میں کام کرچکی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*