تازہ ترین

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مستحکم

Pkr Note Currency

کراچی (کامرس ڈیسک)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.30روپے سے کم ہو کر156.28روپے اور قیمت فروخت156.40روپے سے کم ہو کر156.38روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے پر مستحکم رہی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*