تازہ ترین

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں اضافہ

کراچی (کامرس ڈیسک)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر55پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.55روپے سے بڑھ کر158.10روپے اور قیمت فروخت157.65روپے سے بڑھ کر158.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.70روپے سے بڑھ کر158.10روپے اور قیمت فروخت158روپے سے بڑھ کر158.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 186روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188روپے سے بڑھ کر189روپے ہو گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*